اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے بیٹھے اذہان مرزا ملک کیلئے ایک ٹوئٹ کی ہے۔
اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن طلاق کی خبریں درست نہیں: شعیب کے قریبی ذرائع کا دعویٰ
خیال رہے کہ شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گرم تھیں تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
شعیب ملک ان دنوں بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے سلسلے میں بنگلادیش میں موجود ہیں جبکہ ان کا بیٹا اذہان اپنی والدہ ثانیہ مرزا کے ساتھ دبئی میں مقیم ہے۔
اب شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کیلئے ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بابا آپ کو بہت یاد کر رہے ہیں اذہان، بنگلادیش سے تمہارے لیے ڈھیر ساری محبت، جلد ملتے ہیں۔