پاکستان میں سیاسی استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہو گا، شکاگو میں پاکستان پریڈ سے نوید انور کا خطاب

شکاگو (یو این آئی )پاکستان میں سیاسی استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہو گا سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا بیرون ملک پاکستانی کسی سیاسی جماعت کی ترجمانی کرنے کی بجائے پاکستان کی بات کیا کریں، ان خیالات کا اظہار نوید انور نے شکاگو میں پاکستان کے حق میں ہونے والے پریڈ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کی

شکاگو میں ہونے والے اس پریڈ میں اوورسیزپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے پاکستانی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن رکھے تھے، نوید انور کا مزید کہنا تھا کہ ہم بلاشبہ معاش کی تلاش میں ملک سے دور ہیں لیکن ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم پاکستان میں ہوں یا پاکستان سے باہر کسی دوسرے ملک میں ہوں ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہم اپنے ملک کی نیک نامی کا سبب بنیں نہ کہ بدنامی کا

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بالخصوص جو امریکا میں ہیں وہ پاکستان کے مثبت امیج کو سامنے لانے کیلئے کوشاں ہیں اور ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان نے دنیا کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا ان قربانیوں کا صلہ دے، انہوں نے کہاکہ ہماری پہچان کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ پاکستان ہے اور پاکستان کا پرچم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں