سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں35 فیصد اضافہ

اسلام آباد(یو این آئی)وفاقی سرکاری ملازمین کے مزے ہوگئے ۔وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا ۔
بجٹ دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں ایڈہاک30 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی ہے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی ۔

گریڈ ایک سے 16 ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے

جبکہ پنشنر ملازمین کے لئے 17.5 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے

وفاقی کابینہ نے مزدور کی کم سے کم اجرت30 ہزار مقرر کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں