اسلام آباد (یو این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں1782 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کا منصوبہ شامل کرلیا
بجٹ دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال 682 میگاواٹ شمسی توانائی سے بجلی حاصل کی جائیگی،ہوا سے بجلی 100 میگاواٹ اور 254 میگاواٹ پن بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی
درآمدی کوئلے سے 660 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی، بگاس سے 32 میگاواٹ بجلی کی پیداوار سسٹم میں شامل کی جائے
جون 2024 تک بجلی کی قومی پیداوار کا ہدف 43 ہزار 318 میگاواٹ رکھا گیا ہے
حکومت پاور سیکٹر کیلئے نئے مالی سال میں 205 ارب روپے سے زائد ترقیاتی بجٹ تجویز کیا ہے،پاور سیکٹر 124 منصوبوں کیلئے یہ رقم مختص کی گئی ہے