ممبئی ( یو این آئی ):
شادی سے طلاق تک کا سفر ، راکھی ساونت کی ازدواجی زندگی کی جھلک.بھارتی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت ہرگزرتے دن کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اداکارہ کو اسلام قبول کرنے سے لے کر عادل سے شادی اور پھر طلاق تک کے سفر میں کیا کیا مشکلات پیش آئیں اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
راکھی ساونت نے اسلامی روایات کے مطابق عادل خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے فاطمہ رکھا ۔ تاہم کچھ عرصے بعد ہی عادل سے نجی معاملات خراب ہونے پر دونوں نے علحیدگی اختیار کرلی ۔
راکھی کے مطابق وہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئیں ،عیسائیت میں پلی بڑھیں جب کہ عادل سے شادی کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔
شادی سے طلاق تک کا سفر ، راکھی ساونت کی ازدواجی زندگی کی جھلک
راکھی کا کہنا تھا کہ عادل سے طلاق کے بعد بھی وہ اسلام نہیں چھوڑیں گی جب کہ مداحوں نے انہیں رمضان المبارک میں نماز پڑھتے اور روزہ رکھتے ہوئے بھی دیکھا ۔
راکھی کا یہ بیان بھی منظر عام پر آیا کہ وہ رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، جو بدقسمتی سے کچھ وجوہات کہ بنا پر نہ ہوسکا۔
شادی کے کچھ عرصے بعد راکھی نے عادل کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ عادل دوسری لڑکی کی خاطر مجھ پر تشدد کرتا ہے جس کے بعد راکھی نے عادل کی پہلی شادی کی بھی تصدیق کر دی کہ عادل پہلے سے شادی شدہ ہے۔
شادی سے طلاق تک کا سفر ، راکھی ساونت کی ازدواجی زندگی کی جھلک
راکھی کا کہنا تھا کہ عادل کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ میں نے اسے بہت سے مواقع دیے۔ میری ماں نے عادل کو بہت سمجھایا کی میری بیٹی کو دکھ مت دینا۔ بگ باس جانے سے پہلے عادل کا اتنی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات تھے ۔ بہت سے لوگوں نے مجھے میسج کیا ہے کہ عادل ان کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔راکھی کا کہنا تھا کہ میں نے عادل کو دل کی گہرائیوں سے پیار کیا تھا۔
راکھی نے میڈیا کو یہ بیان بھی دیا کہ وہ عادل کو معاف کرنا چاہتی ہیں اور اسے اس شادی سے آزاد کرنا چاہتی ہیں، راکھی کا کہنا تھا کہ رمضان آنے والا ہے، جب میں نماز پڑھ رہی تھی تو مجھے لگا کہ رمضان سب کو معاف کرنے والا مہینہ ہے، میں عادل کو معاف نہیں کر سکتی لیکن میں چاہتی ہوں کہ وہ میسور کی عدالت سے ضمانت لے لے۔
راکھی نے مزید کہا کہ مجھے اس سے اتنا پیار نہیں کرنا چاہیے تھا،میں اس کی اچھی بیوی تھی لیکن اس نے میری زندگی برباد کر دی، میں چاہتی ہوں کہ وہ ضمانت پر رہا ہو جائے، تاہم، الزامات بہت سنگین ہیں۔
شادی سے طلاق تک کا سفر ، راکھی ساونت کی ازدواجی زندگی کی جھلک
حال ہی میں ہونے والی بات چیت میں راکھی نے میسور جیل سے عادل کا فون آنے کے بارے میں بھی کھل کر بتایا، راکھی نے کہا کہ عادل نے جیل سے مجھے فون کیا تھا، میں نے اس سے جلد ضمانت کروانے اور مجھے طلاق دینے کو کہا، جس پر عادل نے مجھ سے معافی مانگی اورکہا کہ وہ مجھے طلاق نہیں دینا چاہتا، میں نے اس سے کہا کہ اس نے میری زندگی برباد کر دی، اور میں اس پر مزید بھروسہ نہیں کر سکتی، میں اب ڈر گئی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ وہ اب واپس آئے۔