اسلام آباد(یو این آئی )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب کی ٹیم نے رینجرزکی معاونت سے گرفتار کرلیا۔
رینجرزاہلکاروں نے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے گرفتارکیاجس کے بعد ا±نھیں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو القادرٹرسٹ کیس اور توشہ خانہ کیس میں گرفتارکیاگیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گرفتاری کے وقت کوئی بدتمیزی نہیں کی۔چیئرمین نیب نے عمران خان کے وارنٹ جاری کئے۔
عمران خان کولیگل وارنٹ دکھا کرگرفتارکیا گیا،سابق وزیراعظم کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔
چیئرمین نیب نے یکم مئی کوعمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی کو ریمانڈ کیلئے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت جاری ہے۔چیف جسٹس نے 15 منٹ میں آئی جی کوطلب کرلیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نےریماکس دئیے کہ جس نے بھی یہ کیا ہے غلط کیا ہے، وزیراعظم اور وزراء کے خلاف بھی کارروائی کرنا پڑی کروں گا۔