سعودی فرمانروا شاہ سلمان طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال داخل،

ریاض ( یو این آئی نیوز ڈیسک ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال داخل ہوگئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان کے لیےنیک خواہشات کا اظہار۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ کے کنگ فیصل ہسپتال میں شاہ سلمان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ شاہی محل سے جاری بیان میں بیماری کی نوعیت نہیں بتائی گئی۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اور پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان کی عمر چھیاسی برس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں