وفاقی حکومت کا گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی الاونس دینے کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری .

اسلام آباد (یو این آئی نیوز)وفاقی حکومت کا مہنگائی سے ستائے سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف کا اعلان، گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی الاونس دینے کا فیصلہ،اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے گذشتہ شب جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ الاونس جاری بنیادی تنخواہ پر گریڈ 1 تا 19 کے کم مراعات یافتہ ملازمیں کو دیا جائے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہو گا۔ پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ پیکیج کو صوبوں کو اپنے ملازمین کو اپنے فنڈز سے دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔مزید برآں، فنانس ڈویژن کی جانب سے ٹائم اسکیل پروموشن کے لیے ایک سمری کی تیاری کے عمل کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ایک ہی گریڈ میں طویل عرصے سے پھنسے ملازمین کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ جبکہ خیبرپختونخوا کی طرز پر پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کا معاملہ اپریل کے آخر تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایم ایس ونگ کی جانب سے کی جانے والی اسٹڈی کے نتائج کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ ایڈہاک ریلیف/الاؤنسز کو تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ تنخواہ اور پنشن کمیشن کی رپورٹ پر کیا جائے گا اور معاہدے کے مطابق بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں