وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی رومانیہ اور سپین کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے،

اسلام آباد( یو این آئی نیوز )وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی9)تا 12 جنوری( رومانیہ اور سپین کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے،دورے کے دورانہ وزیر خارجہ ان ملکوں کے وزرائے خارجہ سمیت یہاں کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ 9 سے 10 جنوری تک رومانیہ کا دورہ کریں گے جبکہ دورے کے دوسرے مرحلے میں10 تا12جنوری سپین کے دورے پر ہوں گے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس دورے کی دعوت ان ملکوں کے ہم منصبوں کی جانب سے دی گئی ، اتوار کو دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رومانیہ اور سپین دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کے اہم شراکت دار ہیں، سپین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرتی ہے۔ وزیر خاجہ نے کہا کہ2021 میں پاکستان اور سپین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی اورتوقع ہے کہ کا یہ دورہ ان دونوں دوست ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں