کراچی ( یو این آئی نیوز)لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں گذشتہ روز کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی ۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو سونپ دی۔
