اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ نکات پر پارلیمنٹ کے اندر اتحاد قائم ۔

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز) پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعتوں نے مہنگائی ، بے روز گاری ، نیب آرڈیننس اور ای وی ایم کے خلاف پارلیمان میں مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کر لیا ، یہ فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہباز شریف نے کہا کہ ان تمام ایشوز کے حوالے سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مل کر یکسوئی کے ساتھ یونٹی کے ساتھ پارلیمان میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، انھوں نے کہا کہ ان سے متعلق ہم ہر قانونی اور سیاسی قدم اٹھائیں گے ، انھوں نے کہا کہ آج ہم نے ایک بہت شاندار فیصلہ کیا ہے ، میں پاکستان کے عوام کو اپنی اور تمام سیاسی اکابرین کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ چاہے کمرتوڑ مہنگائی کا معاملہ ہے ،یا جو دوسرے معاملات جن سے کہ آئندہ الیکشن کے اوپر دھاندلی کے بادل منڈلا سکتے ہیں ،ان کے اوپر ہم سب یکسو ہیں ،اور احتساب کے نام پر جو انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں ،اس پر بھی ہم میں پوری طرح اتفاق ہے ،انھوں نے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن پارٹیز کی جتنی بھی نمائندگی ہے،یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ان کے درمیان یہ طے پایا ہے کہ پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتیں مل کر مہنگائی کے خلاف اور ای وی ایم کے نام پرحکومت ووٹ کو نقب لگانے کی جوسازش کر رہی ہے اور اسی طریقے سے نیب آرڈیننس کے اندر بار بارترامیم لا کر عمران خان نیازی خود کو این آر او دلانا چاہتے ہیں اور اپنی پارٹی کے وزرا اور لوگوں کو این آر او دلوانا چاہتے ہیں ، حکومت کی اس سازش کو روکنے کے لیے ہم قانونی اور سیاسی جنگ لڑیں گے ،انھوں نے کہا کہ آج ہم سب لوگ پھر ملیں گے اور ان معاملات پر ہماری بھرپور گفتگو ہو گی ، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کبھی کسی مسئلے پر میٹنگ میں آئے نہیں ، آج بھی نہ آنا کوئی نئی بات نہیں ، نہ ان کو کسی چیزکا اتا پتہ ہے نہ کوئی احساس ہے بہت سنگ دلانہ طریقے سے وہ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جو بہت قابل مذمت ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب سے ہم پر پی ٹی آئی /آئی ایم ایف ڈیل مسلط ہوئی ہے اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑ رہا ہے ،ایسی پر آج ساری اپوزیشن اکٹھی ہے ، مہنگائی کے مسئلہ ہو ، عوام کے ووٹ پر ای وی ایم کے ذریعے ڈاکہ ڈالنے کا معاملہ ہو یا نیب آرڈیننس کا معاملہ ہو ان تینوں ایشوز پر اپوزیشن اکٹھی ہے ، ہم مل کر عوام کے لیے آواز اٹھائیں گے ، ان کی ناکام پالیسز کو بے نقاب کریں گے ،کہ ان کی دھاندلی اور سیاسی انتقامی کاروائی کے لیے جو سازش چل رہی ہے اس کو ہم ناکام کر سکیں ،مولانا اسد الرحمن نے کہا کہ لوگوں کےمسائل بڑھ گئے ہیں ، لوگ اپنے گھروں کا خرچا نہیں چلا سکتے ،پورا ملک قرضوں پر چل رہا ہے ،لوگ تنگ دستی اور غربت کی وجہ سے ایک دوسرے کو مار رہے ہیں ،آج ہم ہمسایہ ممالک کے بارے میں سوچ رہے ہیں خدا ناخواستہ کل ہم خود ایسے مسائل میں نہ گھر جائیں ، اپوزیشن کے اجلاس میں مجھے آج جو جذبہ نظر آیا ہے ،تمام اکابرین نے وحدت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب پارلیمان کے اندر بھی ہم سب ایک نظر آئیں گے ، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ای وی ایم کے معاملے پر جو بھی لیگل اور پولیٹکل آپشن ہمارے پاس ہیں ان کا ہم استعمال کریں گے ، آج یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ مہنگائی کے معاملے پر ہم قومی کی نمائندگی کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں