گردشی قرضے میں اضافہ 86 ارب سے کم ہو کر 13 ارب روپے پر آ گیا، حماد اظہر

اسلام آباد ( یواین آئی نیوز)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گردشی قرضے میں اضافہ 86 ارب روپے سے کم ہو کر 13 ارب روپے پر آ گیا ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاور ڈویژن سے گردشی قرضے کے حوالے سے ایک اچھی خبر ہے، گردشی قرضے کے حجم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جولائی اور اگست کی نسبت اس سال اسی مدت میں گردشی قرضہ 86 ارب روپے سے کم ہو کر 13 ارب روپے رہ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں