بلوچستان زلزلہ ، پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے ۔آرمی چیف

راولپنڈی ( یو این آئی نیوز);بلوچستان میں زلزلہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں تعینات فوجی دستوں کو متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے، ان کو سہولیات بہم پہنچانے اور اان کی بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کو ہر ممکن امدادفراہم کرنے کی ہدایت کر دی ، جمعہ کو آئی ایس پی آر ک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے یہ ہدایات زلزلہ زدہ علاقوں کی متاثرہ آبادی کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں ، واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب3بج کر1منٹ پر آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی ، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9اورگہرائی 15کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا ، تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے مرنے والے افراد کی تعداد 20ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 200ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں