ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہ ہرزہ سرائی کی تحقیقات کے لیے پر وفاقی وزارت داخلہ نے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی،

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز):بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ہرزہ سرائی پر وفاقی وزارت داخلہ نے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی، ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ مشترکہ انکوائری ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے محمد جعفر کریں گے۔ جبکہ آئی ایس آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل سعد اور انٹیلجنس بیورو سے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار نثار اپنے اداروں کی نمائندگی کریں گے۔
ٹیم میں ایف آئی اے ڈائریکٹر، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر، سائبر کرائم ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔انکوائری ٹیم بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثےکے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ہرزہ سرائی کی تحقیقات کرےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں