پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا،

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا، اس بات کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ، چیرمین عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں جلسے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ،
ذرائع کے مطابق اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ 13 اگست کو یوم آزای کی تقریبات کے موقع پر اسلام آباد میں جلسے سے متعلق عوامی مسائل اور دیگر وجوحات پر بھی غور کیا گیا اور تفصیلی مشاورت کے بعد جلسے کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اتحادی حکومت ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہی ہے جس کو ناکام بنانا ملک دوست قوتوں کا کام ہے ،
ذرائع نے بتایا کہ چیرمین عمران خان نے اجلاس کے شرکا کی رائے سے جلسے کو لاہور میں منعقد کرنے کی منطوری دی جس کے لیے ہاکی سٹیڈیم کو منتخب کیا گیا ، اس حوالے سے بعد ازاں پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات ہاکی اسٹیڈیم میں 75 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے، عمران خان خصوصی طور پر جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
اجلاس میں جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بھی ضروری فیصلے کیے گئے اور تاریخی جلسے کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا گیا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں