لاہور (یو این آئی) تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو کرپشن مقدمے سے بری کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا
درخواست میں اہم صحافی عمران ریاض کو بھی شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کرپشن مقدمے سے بری کرنے کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے
پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کیلئے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ مانگا مگر انہیں مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا
درخواست میں سلمان اقبال اور صحافی عمران ریاض کو بھی تفتیش کے عمل میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے
واضح رہے کہ پرویز الٰہی کو کرپشن کے مقدمات میں عدالتوں نے ناکافی ثبوت کی بنا کر بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا