مزدور کی کم سے کم اجرت35 ہزارروپے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(یو این آئی)آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں مزدور کی کم سے کم اجرت35 ہزار روپے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا

اجلاس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں ،پنشن میں اضافے اور مزدور کی کم سے کم اجرت سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا

ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں نے مزدور کی کم سے کم اجرات 40 سے 45 ہزار کرنے کی تجویز دی ہے

تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے مزدور کی اجرت سے متعلق 35 ہزار روپے کی تجویز سامنے آئی ہے تاہم حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں