آڈیو لیک: ثاقب نثار کو بیٹے سمیت خصوصی کمیٹی میں طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(یو این آئی ) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس اور ان کے بیٹے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، ان کے بیٹے اور جس شخص کو تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا ہے اسے طلب کرے گی
کمیٹی کاپہلااجلاس آج منگل کوپارلیمنٹ ہاﺅس میںہوگا اور اس حوالے سے اسلم بھوتانی نے کہا کہ ثاقب نثار کو اپنا دفاع یا موقف رکھنے کا پورا موقع دیں گے۔
کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو طلب کرنے کیلئے طریقہ کار کی منظوری دی جائے گی ،دونوں کو طلب کرنے کیلئے سمن جاری کئے جائیں گے ،پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے تحریک انصاف کی ٹکٹ کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے لین دین کا ذکر کیا جبکہ ٹکٹ ہولڈر کو اپنے والد کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ان سے ملنے کیلئے ہدایات بھی دیں۔