مری میں 16سے زائد سیاح شد ید موسمی حالات کے باعث جاں بحق ،

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز ) سیاحتی مقام مری میں موسم کو انجوائے کرنے کے لیے آئے 16سے زائد سیاح شد ید موسمی حالات کے باعث جاں بحق ہو گئے ، سیاحوں کے رش کے باعث انتظامیہ نے مری کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے جبکہ ٹریفک جام میں پھنسے افراد کے لیے ریسکیو کی کاروائیاں تیز کر دی گئیں ، پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور رینجرز سمیت پاک فوج کے دستے بھی ریسکیو کی کاروائیوں میں شریک ہیں ، سڑکوں پر سے برف کی صفائی کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے ، سیاحوں کے رش کے باعث پیدل مری جانے والوں کو بھی آگے جانے سے روک دیا گیا اور صرف امدادی اور کھانے پینے کا سامان لے جانے والی گاڑیوں کو ہی آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے ، تفصیلات کے مطابق مری میں گذشتہ دو ،تین روز سے مری میں جاری برف باری کو انجوائے کرنے کے لیے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد مری جا پہنچی ، ویک اینڈ ہونے کے باعث بھی سیاحوں کے متوقع تعداد سے زیادہ تعداد میں مری پہنچنے کے باعث شہر میں شدید ٹریفک جام ہو گیا ، ہوٹل اور ریسٹورانٹ لوگوں سے بھر گئے ، کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو گئی اور بہت بڑی تعداد میںلوگوں کو رات اپنی گاڑیوں میں گزارنا پڑی ، خواتین اور بچوں کو بلخصوص بیحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی اپنے ایک بیان میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات مری میں 16سے19لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ رش میں پھنسے افراد اور گاڑیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں ،

اپنا تبصرہ بھیجیں