اسلام آباد ( یواین آئی نیوز ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں ملازمت پیشہ افراد کو بڑا ریلیف مل گیا، حکام نے ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کرتے ہوئے جمعے اور ہفتے کی بجائے اب ہفتے اور اتوار کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں حکومتی دفاتر میں اوقات کار میں تبدیلی کی گئی جس کا نفاذ نئے سال سے ہوگا، یو اے ای میں دفاتر میں پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 3 بجے تک کام ہوگا۔
جمعہ کو دفتری اوقات دن 12 بجے تک ہوں گے اور ہفتہ، اتوار کو تعطیل ہو گی ۔
سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ایسے افراد جو ’’ورک فرام ہوم “ کے اہل ہیں جمعے کو گھر سے ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ دفاتر میں کام کرنے والے افراد کی دوپہر 12 بجے چھٹی ہوجائے گی۔
