کراچی ( یو این آئی نیوز )کراچی میں موسم سرد،چند روز میں درجۂ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے، کراچی میں موسم کی تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے تحت کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل رہی ہیں،جس کی وجہ سے موسم میں تیزی سے تبدیلی محسو س کی جا سکتی ہے ، انھوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں درجۂ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔ انھوں نےکہا کہ 15 اور 16 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم شمالی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہےاور موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 10 دسمبر کے بعد درجۂ حرارت 11 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے موسم سرما سے نمٹنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور سردیوں کے ملبوسات بشمول سو ئیٹر ، جیکٹ ، کوٹ اور دیگر کی خرید و فروخت میں تیزی آ گئی ہے ، کاروباری مراکز میں رضائیوں اور کمبلوں کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،
