پنجاب میں ہر حلقے میں نواز لیگ کیخلاف الیکشن لڑیں گے،آصف علی زرداری

لاہور(یو این آئی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پنجاب میں ہر حلقے میں نواز لیگ کیخلاف الیکشن لڑیں گے۔بلاول ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نیاین اے 133میں بہت اچھارزلٹ دیا، پیپلزپارٹی کے مشکل وقت میں جیل کاٹی، پورے پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں پیپلزپارٹی کا جھنڈا نہ ہو۔ پی پی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ کل ضمنی انتخاب میں اکثریت سے ووٹ حاصل کیے، ٹرن آوٹ بڑھالیتے تو 50ہزارووٹ لے سکتے تھے۔ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہماری کمزوریاں سامنے آتی ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہم کامیابی کی طرف جارہے تھے لیکن اس کے بعد آر او الیکشن کرا دیئے گئے، آراوالیکشن کراکیہم سیانتخابات چھینے گئے۔ پاکستان بہت بڑی کانسپرینسی کی وجہ سے بہت بڑے خطرے میں ہے، دنیا پاکستان کوتوڑنا چاہتی ہے ہم نے بچانے کا عہد کیا ہے۔اب بھی میرے دماغ میں ایسی سوچیں ہے جو ملک کو کامیاب بناسکتی ہے، آنے والی نسلوں کے لیے کامیاب ملک بنے گا، دعا کریں اللہ ہمیں اقتدارکا موقع دے، میری پارٹی ورلڈ وائیڈ بنادیں باقی میں ان کوسنبھال لونگا۔سابق وزیراعظم نواز شریف پر الزامات لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بھی کہتا ہوں جس حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن لڑا یہ 1977 کے بعد میاں صاحب بناتے رہے، بی بی صاحبہ بھی یہاں سے جیتی تھیں، انہوں نے اپنے حساب سے گلیاں، محلے، برادریاں دیکھ کر حلقے بنائے ہیں، لاہور ہی نہیں انہوں نے پورے پنجاب میں حلقے بنائے، انشااللہ یہ حلقے ہم تبدیل کریں گے۔ ہرجگہ پر ہم الیکشن لڑیں گے، ہرمحلے میں ان سے لڑیں گے،انہوں نے نواز شریف کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے لڑیں گے یہ پاکستان کے خلاف ہیں جو اس دھرتی میں نہیں مرنا چاہتا اس کا یہاں کیا ہے؟ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جیلیں کاٹی ہیں پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں بھٹو صاحب نہ بستے ہوں بے نظیر کی بات ہی اور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں