اسلام آباد(یو این آئی نیوز):پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا خوف ، حکومت نے ایک بار پھر ریاستی فسطایت پر مبنی حربے شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی ن کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی گرفتار کر لیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ سیف اللہ نیازی کو گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ واپس جا رہے تھے .
انہیں فنڈریزنگ کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایف آئی اے کی جانب سے ان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا اور وہاں سے کچھ چیزوںکو قبضے میں لے لیا گیا تھا،
وزیر داخلہ رنا ثنا اللہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے سیف اللہ نیازی کو متعدد بار بلایا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔
دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے اپٹما نارتھ زون کےچیئرمین حامدزمان کوبھی گرفتارکرلیا، لاہور میں انصاف ٹرسٹ کے ٹرسٹی حامد زمان کیخلاف مقدمہ بھی درج ہے
حامد زمان بٹ کو ان کے دفتر وارث روڈ سے گرفتار کیا گیا، وہ شاہدرہ سےپی ٹی آئی کی ٹکٹ پرالیکشن بھی لڑچکے ہیں۔