اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دے دی

کراچی (یو این آئی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوامی ضرورت پوری کرنے کیلئے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دے دی۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا کم ازکم سرمایہ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کیلئے بنیادی اصلاحات متعارف کرادیں، بی ایکسچینج کمپنیوں کو 3 ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرنے ہونگے۔

اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کے زمرے میں منتقل نہ ہونے والی بی کمپنیز کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فرنچائز 3 ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرکے دوسری کمپنیز میں ضم ہوسکتی ہیں، بی ایکسچینج کمپنیز، فرنچائز ایک مہینے میں منصوبہ جمع کرکے اسٹیٹ بینک سے این او سی لیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کوبہترخدمات فراہم کرنا اور ایکسچینج کمپنیوں میں مسابقت،شفافیت لاناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں