اسلام آباد ( یو این آئی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ آخری گیند تک پاکستان کے لیے لڑتا رہوں گا۔عمران ان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں نے آج جمعہ کو کابینہ کا اجلاس بلایا ہے اور شام قوم سے خطاب بھی کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کے لیے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ سے آخری گیند تک پاکستان کے لیے لڑتا رہوں گا۔یا رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم جمعے کی رات قوم سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی جمعے کے روز ہو گا۔وزیراعظم جمعے کی رات قوم سے خطاب کریں گے اور ہونے والے کابینہ و پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔۔۔
