عدالت عظمیٰ نے آئین بچا لیا اور نظریہ ضرورت ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ، میاں شہبازشریف

اسلام آباد (یو این آئی نیوز)
مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہبازشریف نےکہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے آئین بچا لیا اور نظریہ ضرورت ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ، آج پاکستان، جمہوریت، پارلیمنٹ اور عوام کی جیت ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے اس عظم کا اعداہ کیا کہ اتحادیوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت تمام وعدے پورے ہوں گے۔ امھوں نے کہا کہ اب کسی سرپرائز کی گنجائش نہیں، اور نہ ہی ملک اس کا متحمل ہو سکتا ہے۔ ہم سب پوری قوم کیساتھ اپنے رب کالاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں ، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے نتیجہ میں پاکستان آئین اور مستقبل کو محفوظ بنا دیا عدالت عظمیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ماضی کے تمام نظریہ ضرورت کو دفن کردیا اب قیامت تک کوئی نظریہ ضرورت نہیں ہوگا۔ پاکستان کی جیت ہے پاکستان کی تاریخ میں یہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا اتحادیوں نے حق سچ کا ساتھ دیا آزاد ارکان اور منحرف ارکان نے اپنے ضمیر کی آواز پر ہمارا ساتھ دیا جس پر شکرگزار ہیں اجتماعی قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے لیڈر آف ہائوس کے چنائو، ووٹ آف کانفیڈنس کا عمل مکمل ہوگا غریبوں کیلئے دو وقت کی روٹی ناپید ہوچکی تھی ۔ہم نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کا راستہ اختیار کیا۔
سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد اپنی رہائش گا پر اپوزیشن جماعتوں کے تمام پارلیمانی رہنماوں کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ صدق دل سے کہہ رہا ہوں کہ ہماری ڈکشنری میں انتقام کا لفظ نہیں ہے قانون انصاف اپنا راستہ اپنائے گا نیازی، نیب گٹھ جوڑ توڑ دیں گے غیب کاعلم نہیں تحریک انصاف کے ارکان استعفے دیتے ہیں تو ان کی مرضی ، ہم خلوص نیت سے ایوان چلائیں گے ، اتحادی جماعتوں ، نوازشریف کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے وزیراعظم نامزد کیاہے، جادو ٹونہ حرام ہے کچھ لوگ ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں ، ایوان انتخابی اصلاحات چلانےکیلئے عمران خان سمیت سب کو دعوت دیں گے ۔ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئی قیادت مام صوبوں کو برابر کے حقوق دیں گی بارکونسل کا شکرگزار ہیں ، اللہ تعالیٰ کاشکرہے انہوں نے ہمیں درست راستے پر کھڑے ہونے کی توفیق دی تمام وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ جنگ جیتنے کیلئے بہترین جنگ لڑی ہے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم شہبازشریف ہیں فرد واحد کی فتح و شکست نہیں ہے۔ یہ جمہوریت کی جیت ہے ۔ میڈیا کی بحالی کیلئے جدوجہد کریں گے انتخابی اصلاحاتی کیلئے سب سے مل کرفیصلے کریں گے ۔ محسن داوڑ نے کہاکہ تاریخی فیصلہ ہے 3 اپریل کو جمہوریت اورپارلیمنٹ پر حملہ کیاگیا حکومتی بیانیہ کو سپریم کورٹ نے رد کردیا ہے اصلی مرحلہ آگے ہیں ہمارے اوپر ذمہ داری بڑھ گئی ہے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کریںگے .
مولانا السعود محمود نے کہاکہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پارلیمان کو اس کا حق مل گیاہے آئین کی بالادستی قائم ہوئی ہے معاشی جمہوری حقو ق کیلئے جدوجہد جاری رکھی اور کامیابی حاصل کی عزم صمیم کے ساتھ چلے اورقوم کا مقدمہ لڑا آئین پارلیمنٹ کی فتح ہے پوری قومی قیادت موجود ہے پاکستان ، امت مسلمہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان کی سلامتی اوربقا کیلئے ہم سب اکٹھے ہیں اے این پی کے امیر حیدر ہوتی نے کہاکہ پاکستان کو اتحاد کی ضرورت ہے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیاگیا عدالت نے نظریہ ضرورت ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہم نے مل کر مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے اب تلخیوں کی گنجائش نہیںہے دوسری سے اچھائی کی توقع رکھتے ہیں ہم میں کوئی غدار نہیں ہے ہم سب محب وطن ہیں ۔ خالد مگسی نے کہاکہ تحریک انصاف سے گزارش ہے کہ تلخی ختم کریں آصف زرداری ، شہبازشریف نے انتقام کی سیاست ختم کردی ہے۔ اختر مینگل نے کہاکہ مظلوم اور محکموں کیلئے امید کی کرن پیدا ہوئی امیدہے کہ ظلم اور زیادتی کا خاتمہ ہوگا ۔ لاپتہ افراد کی بازیابی ہوگی میڈیا کےشکرگزار ہیں انہوں نے قوم کو باخبر رکھا اپوزیشن کاساتھ دیا جمہوری وطن پارٹی کےشاہ زین بگٹی نے کہاکہ عمران خان نے تبدیلی کی بات کی جو پوری نہیں ہوئی جو وعدے کئے پورے نہیں ہوئے لاپتہ افراد کی تفصیلات موجود ہے امید کرتے ہیں شہبازشریف انہیں بازیاب کرائیں گے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ عوام کی آواز پہنچانے پر میڈیا کا شکر گزارہوں ۔ بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن دو ہفتوں کیلئے آگے کردیں عمران کے سارے سرپرائز جعلی فیک نکلے ۔ اب کسی سرپرائز کی امید نہیں رکھی جاسکتی ان سے پوچھیں جو کہتے تھے کہ روپیہ ایک ڈالر مہنگا ہوتا ہے تووزیراعظم چور ہوتاہے عدالت عظمیٰ کافیصلہ خود بول رہاہے میثاق معیشت پر کام کریں گے یہ جمہوریت ہے کہ کشمیر ، گلگت کے عوام تبدیلی کا فیصلہ خود کریںگے

اپنا تبصرہ بھیجیں