جلسے کیلئے درختوں کی کٹائی کا معاملہ: مریم نواز کی عدالت میں عدم پیشی،

گوجرانوالہ :.
سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے مریم نواز اور دیگر فریقین کو 14 مارچ کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کردیے، منگل کے روز طلبی کے باوجود مریم نواز اور جلسہ آرگنائزرز میں سے کوئی بھی عدالت میں‌پیش نہیں ہوا۔

مریم نواز اور دیگر فریقین کو عدالت نے 14 مارچ کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

مریم نواز اور جلسہ آرگنائزرز پر غلام حسین پارک میں جلسے کیلئے درخت کاٹنے اور جھولے چوری کرنے کا الزام ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں پولیس نے وقوعہ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

عدالت میں مریم نواز اور ن لیگ جلسہ آرگنائزرز میں سے کوئی بھی فریق پیش نہیں ہوا، رٹ پٹیشنر رہنما جماعت اسلامی فرقان بٹ اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان با اثر ہیں، پولیس نے ہمیں بلائے بغیر رپورٹ بنا کر جمع کروائی ہے، پولیس کی طرف سے جمع کروائی گئی رپورٹ کی کاپی فراہم کی جائے۔

عدالت نے جواب دیا کہ پولیس رپورٹ کی کاپی کیلئے تحریری درخواست جمع کروائیں۔

خیال رہے کہ درخواست گزار نے اندراج مقدمہ کیلئے عدالت میں زیر دفعہ بائیس اے بائیس بی درخواست دائر کر رکھی ہے اور درخواست میں مریم نواز اور ن لیگ کی جلسہ آرگنائزر کمیٹی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست میں الزام ہے کہ غلام حسین پارک سے ن لیگ کے جلسے سے پہلے درخت کاٹے گئے اور جھولے چوری ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں