پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بعض اہم وزرا اور حکومتی ارکان کی بھی عدم شرکت ،

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز )پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اہم وزرا اور حکومتی ارکان شریک نہ ہوئے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعدد حکومتی ارکان غائب رہے۔شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی، طارق بشیر چیمہ، اسد عمر، فواد چوہدری، حماد اظہر، پرویز خٹک، شوکت ترین، علی امین گنڈا پور سمیت اہم وزرا اور حکومتی ارکان اجلاس میں نہیں آئے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختوانخوا، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے جبکہ شیخ رشید اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی لوٹ گئے۔اس عدم دلچسپی والے اس اجلاس میں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے مسودے پر معاون خصوصی معید یوسف نے بریفنگ دی۔خیال رہے کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کررکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں