ملک میں مہنگائی کی لہر ، پی ڈی ایم کا اجلاس طلب

اسلا م آباد (یو این آئی نیوز) ملک میں مہنگائی کی بد ترین لہر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا،بیشتر قائدین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ن لیگ کے قائد میاںنواز شریف سمیت میاں شہباز شریف، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، ڈاکٹر مالک بلوچ، آفتاب شیرپاو، اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر اور دیگرکو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ مولانافضل الرحمان بھی وڈیو لنک پر ڈی آئی خان سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی حکمت عملی زیر غور آئے گی، دس نومبر کو طلب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بارے مشترکہ جامع حکمت عملی بنانے پر بھی اس اجلاس میں غور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں