آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ

راولپنڈی …آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ ، سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں شرکت ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے رجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارت ، عمدہ آپریشنل کارکردگی اور جنگی اہلیت کی تعریف کی۔اس سے قبل رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ ایف ایف رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی ، انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں