اسلام آباد۔۔۔۔پیپلزپارٹی کا حکومتی آرڈیننس کی بھرپور مخالفت کا اعلان کر دیا ۔پیپلز پارٹی کے رہنماو سینٹرسلیم مانڈوی والا نے وزیر قانون فروغ نسیم اور فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ’’ردعمل ‘‘ میں کہا کہ وفاقی وزراء نے نئے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق عجیب منطق پیش کی ہے،محسوس ہو رہا ہے کہ وفاقی وزراء پارلیمانی روایات سے بے خبر ہیں، چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق قانون واضح ہے،وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد چیئرمین نیب کا تقرر ہوتا ہے، کیا ایک آرڈیننس کے ذریعے تمام پارلیمانی طریقے بدل کے رکھ دیئ جائیں گے؟ حکومت اپنے مفادات کے لئے آرڈیننس جاری کر کے پارلیمانی روایات کو تبدیل نہیں کر سکتے۔
