راولپنڈی۔۔۔۔۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) کے سربراہ سمیت پاک فوج میں اعلی سطح کے تبادلے ، آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کے پیش رو لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو کورکمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ،ایجوٹینٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ مزید تبادلوں کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈرکراچی تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیے گئے ہیں۔ میجرجنرل عاصم ملک کی لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی ہوئی ہے جس کے بعد انہیں پاک فوج کے ایجوٹنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔
