جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ و دیگر کیلئے مزید مشکلات

لاہور(یو این آئی )لاہور  ہائی کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ اور  عالیہ حمزہ  سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں نمٹا دیں۔لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ  نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے97 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس ٹرائل کورٹ بھجوادیں۔

عدالت نے حکومت پنجاب کی مقدمات میں نئی دفعات شامل کرنےکی درخواست منظور کرلی۔عدالت کا کہنا ہےکہ  وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی، مقدمات میں نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں، ملزمان نئی دفعات کے مطابق شامل تفتیش ہوں اور نئی دفعات شامل ہونےکے بعد ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں