ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ آج ہوگا

لاہور (یو این آئی )ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے، آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آج کے میچ میں قومی ٹیم چار فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اترے گی، پلیئنگ الیون میں شاداب خان واحد اسپنر ہوں گے البتہ افتخار احمد اور سلمان آغا کا آپشن بھی موجود ہوگا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے منگل کی شام قومی اکیڈمی میں پریکٹس کی، بنگلہ دیش کے لٹن داس فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں