وزارت صنعت و پیداوار کے 30اداروں کا مستقبل خطر ے میں ، وزیر اعظم نے ان اداروں کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی.

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز):
وزارت صنعت و پیداوار کے 30اداروں کا مستقبل خطر ے میں ، وزیر اعظم نے ان اداروں کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر کے اپنے پیروں پر کھڑانہ رہنے کے قابل اداروں کی فنڈنگ روک کر انھیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا ،وزیر اعظم آ فس کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کو لکھے گئے خط میں ماتحت اداروں کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ فوری طور پر پی ایم آفس کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ،

وزارت کی جانب سے وزیر اعظم آفس کی ہدایات کی روشنی میں تمام اداروں کے سی ای اوز ،ایم ڈیز ، ای ڈیز کوخط لکھ کر کے ان سے ان کے اداروں کی کارکردگی رپورٹس مانگ لی گئی ہیں ، جبکہ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ اسے ماتحت اداروں کی کارکردگی رپورٹس کے علاوہ ان کا ورکنگ پلان اور ان کی خود انحصاری کی صلاحیت سے متعلق جائزے رپورٹ بھی بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ،تاکہ ان کی فنڈنگ جاری رکھنے یا ان کی فنڈنگ روک کر ان کو بند کرنے سے متعلق حتمی فیصلے کیے جا سکیں ، تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کو کم کیا جا سکے اور اس رقم کو اور کسی پیداواری مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جا سکے ،

واضح رہے کہ ان اداروں میں پاکستان سٹیل ملز ،یو ٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیویلپمنٹ کمپنی جیسے ادارے بھی شامل ہیں جن کو اب قومی خزانے پر بوجھ سمجھا جانے لگا ہے ،

جبکہ اس فہرست میں موجود دیگر اداروں میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی (EPZA) کراچی، پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کراچی، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) لاہور، سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن (SEC) اسلام آباد، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ اسلام آباد، ، نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن اسلام آباد، ایگرو فوڈ پراسیسنگ (AFP) ملتان، انڈسٹریل فیسی لیٹیشن سنٹر (IFC) اسلام آباد، پاکستان انجینئرنگ کمپنی (PECO) لاہور، نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن لاہور، انسٹیٹیوٹ فار فیشن اینڈ پروفیشنل ایڈیفیکیشن ملتان، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (HEC) ہری پور، پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیکل اسسٹنٹس سنٹر لاہور، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی لاہور، نیشنل انڈسٹریل پارک ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کراچی، پاکستان ہنٹنگ اینڈ سپورٹس آرمز ڈویلپمنٹ کمپنی پشاور، گوجرانوالہ بزنس سنٹر گوجرانوالہ، فرنیچر پاکستان لاہور، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کراچی، پاکستان آٹو موبیل کارپوریشن (PACO) کراچی، کراچی ٹولز ڈائیز اینڈ مولڈز سنٹر کراچی، کے سی ڈی سی ٹیکسٹائل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ آف ملتان، ریپبلک موٹرز لمیٹڈ (RML) لاہور، پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی اسلام آباد، سپن یارن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی ملتان، لیدر کرافٹس ڈویلپمنٹ کمپنی ملتان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں