چینی وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر ویلکم کرتے ہیں، تحریک انصاف

اسلام آباد( یو این آئی)تحریک انصاف نے چینی وزیر خارجہ کے اسلام آباد آمد پر انہیں ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ پاک اور چائنہ حقیقی آہنی بھائی ثابت ہوئے ہیں۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں چین کے وزیر خارجہ ہونا اعزاز کی بات ہے

پاک چین تعلقات فیصلہ کن موڑ پرکھڑے ہیں،پاک اور چائنہ حقیقی آہنی بھائی ثابت ہوئے ہیں، چینی وزیر خارجہ کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتے ہیں
دوسری جانب سے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے چینی وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ہے

پاک چین تعلقات خارجہ پالیسی کا ایک منفرد تجربہ ہے، جو بنیادی طور پر عوام سے عوام کے ایک دوسرے کے مسائل اور جذبات کو سمجھنے پر مبنی ہے

اس لیے یہ حکومت اور اقتدار میں موجود افراد سے بالاتر ہے، امید ہے آپکا پاکستان میں قیام خوشگوار ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں