چھین رہا ہے کپتان روٹی کپڑا اور مکان۔ بلاول بھٹو زرداری کا گوجرانوالہ پہنچے پر عوامی مارچ سے خطاب

اسلام آباد( یو این آئی نیوز)
لاہور سے گوجرانوالہ پہنچے پر عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے آج بھی تقدیر میں جھوٹ بولا انہیں گالی اور الزام تراشی کرنے کے سوا آتا ہی کیاہے ان کے والد کو کرپشن کرنے پر نوکری سے نکالا گیا تھا یہ ہی وجہہ ہے ہر کسی پر کرپشن کا الزام لگاتا ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حاکم علی زرداری سینما ٹکٹ نہیں سینما بیچتے تھے ان کے پاس زرعی زمین تھی تمہارے پاس کیا ہے
کیا تم کھلونے بیچ کر گھر چلاتے ہو تم ہو کون ؟ تم خود تو کماتے نہیں ہو تمہارے اخراجات کوئی اور اٹھاتا ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی کہتا کہ لیڈر یو ٹرن لیتا ہے مگر پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ لیڈر کی نشانی قاتد عوام شہید بی بی اور صدر زرداری ہے، لیڈر موت قبول کرتا ہے، تختہ دار چڑھتا ہے اور جیل کا ٹتا ہے تم ایک ھفتہ جیل میں گذار سکوگے تمہاری جیل جانے کی باری آگئی ہے وقت آگیا ہے اس سلیکٹڈ کو جیل پہنچائیں دو دن کے اندر عدم اعتمادلیکر آئیں گے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گوجرانوالہ پاکستان کے جی ڈی پی کا پانچ فیصد حصہ بناتا ہے لیکن نالائق، نالائق اور ناجائز عمران نے آپ کی پیٹ پر ڈاکا اور معاشی قتل کیا ،مزدوروں کو بےروزگار کیا ،گیس اور بجلی کا بحران پیدا کرکے صنعتوں کو تباہ کیا ،عوام کی زندگی مشکل کردی ہے مزدوروں اور
کسانوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے ، قائد عوام کا منشور تھا مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان مگر عوام کا نعرہ ہے چھین رہا ہے کپتان روٹی کپڑا اور مکان۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی بیروزگاری اور غربت تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے کب تک اس نالائق کو برداشت کرینگے، یہ عوامی مارچ مزدوروں، کسانوں اور عوام کو بچانے کیلئے نکلا ہے ،یہ کافلہ قاتد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور
شہید بی بی کا کافلہ ہے ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے یہ کٹھپتلی تو کوئی چیز ہی نہیں، عوام سے کہتا رہا بجلی، گیس، پٹرول ،آٹا ،چینی مہنگی ہو رہی ہے گھبرانا نہیں مگر اب خود گھبرا رہا ہے ،عوام کی طاقت دیکھ کر جھک چکا ہے، غریبوں سے چھت چھینی اور بنی گالا کو ریگیولرزئیز کروا رہا ہے، انہوں نے غریبوں سے روزگار چھینا یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے انہیں پتہ ہی نہیں کہ کرنا کیا ہے،
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کٹھپتلی پہلے کہتا تھا کہ مجھے نکالا تو خطرناک ہو جاوں گا آج کہتا ہے نہیں نکالا تو میں کیا حال کروں گا
یہ اب پاکستان کو یورپ سے لڑوانہ چاہتا ہے ،کتنے پاکستانی وہاں کاروبار کرتے ہیں کتنے لوگ وہاں ملازمتیں کر رہے ہیں یہ پاکستان کے عوام کا دشمن ہے ۔ پی ٹی آئی ایم ایف سے بری ڈیل کرنے کے بعد یورپ سے تعلقات خراب کر رہا ہے چین سے تعلقات خراب کر چکا ہے آخری دنوں میں معیشت مزید تباہ کر رہا ہے آپ ان کی نالائقی کا بوجھ کب تک اٹھائیں گے وقت آ گیا ہے کہ آپ اپنا نمائندہ چنیں یہ کٹھپتلی نقصان کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتا، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کٹھپتلی فارن فنڈنگ کیس میں
پکڑے گئے ہو، آج تم اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ سے وزیراعظم بنے ہو ، تم صدر کے جوتے برابر بھی نہیں ہو، کٹھپتلی تم کس کے لیئے نکلے تھے یہ جھوٹا ہے بزدل ہے ، ہم ان کے خلاف تاریخی لانگ مارچ کر رہے ہیں، ہر شہری کا مطالبہ ہے گو سلیکٹڈ گو، سندھ کے بعد پنجاب کا بھی تم پر اعتماد آٹھ چکا ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں