وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئرمین مقرر کر دیئے گےء

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئرمین مقرر کر دیئے گئے جس کا باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا منصب ملنا میرے لیے بہت عزت اور اعزاز کی بات ہے،میں اس اعتماد کے اظہار پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تہہ دل سے ممنون ہوں اور بطور وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے دیگر عہدیداران ، اراکین اور کارکنان کے ساتھ مل کر پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں