چیرمین نیب کی تقرری کے لیے آرڈیننس تیار ، صڈر مملکت کو روانہ ۔

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔نیب ترمیمی آرڈیننس 2021ء تیاری کے بعد منظوری کے لیے صدر پاکستان کو ارسال کر دیا گیا ہے ،باوثوق ذرائع کے مطابق صدر مملکت کل اس آرڈیننس کی منظوری دیں گے جس کے بعد اس کی روشنی میں نئے چیر مین نیب کا تقرر کر دیا جائے گا ۔ قبل ازیں ،وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں قانونی ٹیم کا اجلاس گذشتہ روز یہاں منعقد ہوا جس میں نیب آرڈیننس مسودے کا جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر قانون،اٹارنی جنرل،فواد چوہدری،اسد عمر،بابر اعوان شریک ہوئے، اجلاس میں وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی،جس کے بعد سمری کی سرکولیشن کےذریعے کابینہ سے منظوری لی جائے گی،مجوزہ آرڈیننس میں نئے چیرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیرمین نیب کو برقرار رکھنے کی شق شامل ہے ،مجوزہ آدڑیننس میں چیرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنے کی شق بھی شامل ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کی موجودہ شق برقرار رہے گی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں بھیجا جائے گا،مجوزہ مسودے کے مطابق چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنا ہوگا،نئے مستقل چیئرمین نیب کیلئے جسٹس( ر) جاوید اقبال کے نام پر بھی غور ہوسکے گا،مجوزہ آرڈیننس کے تحت موجودہ چیئرمین نیب نئے چیرمین کی تعیناتی تک برقرار رہیں گے، ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ مسودے کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں چیئرمین نیب کی تعیناتی کے طریقہ کار میں پارلیمانی کمیٹی پہلی بار شامل کی جا رہی ہے،واضح رہے کہ حکومت نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد آج اس آرڈیننس کے اجرا ء کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں