کامیڈی کنگ عمر شریف کو کل ( بروزبدھ) کراچی میں سپرد خاک کیا جائیگا

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کامیڈی کنگ عمر شریف کو کل ( بروزبدھ) کراچی میں سپرد خاک کیا جائیگا ان کی آخری رسومات کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ کلفٹن کے عمر شریف پارک میں ادا کی اجائیگی نماز جنازہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اور معروف عالم دین مولانا بشیر فاروقی پڑ ھائیں گئے نماز جنازہ میں اعلی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کے پیش نظر انتظامیہ نے سیکورٹی انتظامات سخت کر رکھے ہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت پارک سے تین کلو میٹر پر واقع درگاہ سید عبداللہ شاہ غازی لائی جائیگی جہاں محکمہ اوقاف نے تدفین کے انتظامات مکمل کر لے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں