پاکستان کی دفاعی افواج سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہیں۔ جنرل ندیم رضا

راولپنڈی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے گذشتہ روز جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سیکورٹی ، علاقائی مسائل ، خاص طور پر افغانستان کی تازہ ترین ترقی ، دوطرفہ فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون خطے میں امن و سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے پاکستان کی مسلح افواج کی خطے میں امن لانے میں مخلصانہ کوششوں بالخصوص افغان امن عمل کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوںکو تسلیم کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانےرائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی دفاعی افواج سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں