چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی کی ملاقات

راولپنڈی……… چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی کی ملاقات ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو میں یوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور عسکری اور بحری شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک خوشگوار تعلقات کی عظیم تاریخ اور بھائی چارے گہرے رشتے میں منسلک ہیں جو کہ ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ملاقات میںافغانستان کی موجودہ صورت حال اور علاقائی امن و استحکام پر اس کا اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسزنے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا ، انھوں نے خاص طور پر افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کے کامیاب آپریشنز میں مدد کی بھی تعریف کی اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔ اس موقعہ پر دونوں جانب سےپاک- سعودی عرب دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں