عمران خان کاحکومت پر بڑا وار قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ہی ضمنی الیکشن لڑیں گے ، سیاسی کمیٹی کا فیصلہ.

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز ):سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی انتخات لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ واضح رہے کہ یہ نو حلقے سپیکر کی جانب سے تحریک انصاف کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی مںطوری کے نیتجے میں خالی ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی ان 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا ہے جو25ستمبر کو ہو گا ۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے ان 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان حلقوں میں
ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3 ، این اے24چارسدہ 2، این اے 31پشاور5 ، این اے 45کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2، این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں ہوگا۔ دوسری طرف عمران خان کے چیف آف سکیورٹی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جو جو سیٹ سے استعفی منظور ہونے کے بعد خالی قرار دی جائے گی، وہاں سے خان صاحب خود امیدوار ہوں گے اور خود الیکشن لڑیں۔ اب آجائیں میدان میں لگ پتہ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں