اسلام آباد(یو این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماﺅں اسد قیصر اوراسد عمر نے جہانگیر ترین سے رابطو ںکی تردید کر دی
اسد عمر نے کہا کہجہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں،صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا؟جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
دباﺅ کے حوالے سے سوال پر اسد عمر نے جواب دیا کہ دباو¿ بس یہی ہے کہ ہر روز عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں
جیل سے آئے ہفتہ ہوا ہے لیکن آٹھ بار عدالتوں میں پیش ہو چکا ہوں،فواد چوہدری کبھی کبھی رابطہ کرتے رہتے ہیں۔
تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی جہانگیرترین سے رابطوں کی تردید کر دی
اسلام آباد کچہری میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کہیں نہیں جارہا، تحریک انصاف میں ہی ہوں
جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے رابطے میںرہتاہوں اور ملکی مسائل پر بات چیت ہوتی رہتی ہے،جلد ہی زمان پارک جاﺅں گا اور عمران خان سے ملوں گا
٭٭٭٭٭