خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) چلی گئیں۔

اسلام آباد(یو این آئی نیوز)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان پاکستان سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) چلی گئیں۔

فرح خان تین اپریل کو لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچی تھیں۔بیرون ملک سفر کے لیے فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ فرح شہزادی نے گزشتہ روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی تھی۔ فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا۔

ادھر ذزرائع نے بتایا کہ فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم جب ان سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو جواب موصول نہیں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ فرح کے قریبی دوستوں نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ اس معاملے میں ابھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔

تاہم جب دوستوں سے اصرار کیا گیا کہ ان پر سنگین کرپشن کے الزامات ہیں تو اس پر انہوں نے جواب دیا یہ پیغام فرح خان کو پہنچادیا گیا ہے، جلد الزامات کا جواب بھی دیا جائے گا۔

خاتون اول بشری بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کا کہنا ہے کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں