جنت مرزا کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 30لاکھ ہوگئی

لاہور (یو این آئی شوبز نیوز)
پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 30لاکھ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنت مرزا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 3 ملین (30 لاکھ)صارفین نے فالو کرلیا ہے۔مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بعد جنت مرزا انسٹاگرام پر بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

کامیابی کے اس موقع پر جنت مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اپنے تین ملین فالوورز کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی دو نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ ہمیشہ کی طرح بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں