راولپنڈی: ((یو این آئی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی طور پر مذہبی انتہا پسندی کا شکار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سال کی پہلی پریس کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہوں، بھارتی الزامات ایک پولیٹیکل ایجنڈے کی نشاندہی کرتے ہیں، فروری 2021 میں معاہدے کے بعد ایل او سی پر پورا سال امن رہا، ایل اوسی پر مقامی آبادی کی روزمرہ زندگی میں امن سے تبدیلی آئی، بھارت اندرونی طور پر مذہبی انتہا پسندی کا شکار ہے۔
