گلگت بلتستان ( یو این آئی) چیف کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیا
جسٹس عنایت الرحمن کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے فیصلہ سنایا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی غلام شہزاد نے وزیر اعلیٰ کے خلاف لندن سے جعلی ڈگری حاصل کر نے کے خلاف2جون کو پٹیشن دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلی
چیف کورٹ گلگت بلتستان کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے وزیر اعلیٰ گلکت بلتستان کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے نااہل قراردیدیا