اسلام آباد(یو این آئی رپورٹ):
قومی احتساب بیورو کے9ڈائریکٹرجنرلز کو تبدیل کردیاگیا۔قائم مقام چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد جاری الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹرجنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کوتبدیل کرتے ہوئے ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن ہیڈکوارٹر،ڈائریکٹرجنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ کوتبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل نیب راولپنڈی،ڈائریکٹرجنرل نیب ملتان نومان اسلم کو تبدیل کرتے ہوئےڈائریکٹرجنرل نیب بلوچستان،ڈائریکٹرجنرل نیب سکھر مرزا سلطان محمد سلیم کو تبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل نیب لاہور،ڈائریکٹرجنرل نیب لاہور شہزادسلیم کو تبدیل کرتے ہوئےڈائریکٹرجنرل اے اینڈ پی ڈویژن ہیڈکوارٹر،ڈائریکٹرجنرل نیب اوپس ڈویژن ہیڈکوارٹر مسعود عالم خان کوتبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل نیب سکھر،ڈائریکٹرجنرل ایچ آر ایم ہیڈکوارٹر فیاض احمد قریشی کوتبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل نیب ملتان،ڈائریکٹرجنرل اے اینڈ پی ڈویژن ہیڈکوارٹر جمیل احمد کو تبدیل کرتے ہوئےڈائریکٹرجنرل ایچ آر ایم ہیڈکوارٹر،ڈائریکٹرجنرل ٹی اینڈ آر ڈویژن ہیڈکوارٹر مرزا محمد عرفان بیگ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل اوپس ڈویژن ہیڈکوارٹر تعینات کردیاگیاہے اور تمام افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
