راولپنڈی (یو این آئی )شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا
جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سکیورٹی فورسز نے مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہیوں میں ٹانک کے رہائشی 36 سالہ حوالدار سلیم خان،کوہاٹ کے رہائشی 37 سالہ نائیک جاویداقبال، بنوں کے رہائشی 26 سالہ سپاہی نزیر خان شامل ۔مردان کے 25سالہ سپاہی حضرت بلال، اورکزئی کے 22سالہ سپاہی سید رجب حسین اور خیبر کے رہائشی 22سالہ بسم اللہ جان بھی شامل ہےں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیںاس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔